راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے 8 ملزمان کو کمانڈنگ آفیسر کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی۔
9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور جی ایچ کیو پر حملے کے کیس میں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ ملٹری کورٹ میں چلانے کیلئے حوالگی کی استدعا کی گئی تھی۔
یہ درخواست ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل ملک رفاقت علی کی جانب سے دائر کی گئی۔
ملزمان میں علی حسن، لال شاہ، شہریار ذوالفقار، فرہاد خان، ادریس، عمر فاروق، راجہ احسان اور عبداللّٰہ شامل ہیں۔
ملزمان کے خلاف راولپنڈی کے تھانہ آر اے بازار اور سول لائن میں مقدمات درج ہیں۔
اڈیالہ جیل حکام کو بھی عدالتی احکامات پہنچا دیے گئے ہیں۔
Comments are closed.