ہفتہ 13؍ذیقعد 1444ھ3؍جون 2023ء

9 مئی: جی ایچ کیو پر حملہ کرنیوالے شر پسندوں کے ایک اور سرغنہ کی شناخت

9 مئی کو جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے ایک اور سرغنہ کی شناخت ہوگئی۔

شرپسند کا نام میاں عاطف محمود قریشی ہے، اس نے ریاست مخالف نعرے بازی اور توڑ پھوڑ میں بھی مرکزی کردار ادا کیا۔

ملزم نے پیٹرول بم بنا کر جی ایچ کیو کے مرکزی دروازے کی طرف پھینکے۔

میاں عاطف محمود قریشی پی ٹی آئی کا نائب صدر، محلہ قریشیاں صیحام راولپنڈی کا رہائشی ہے۔

فوجی املاک کو نقصان پہنچانے، جی ایچ کیو پر حملہ اور فوج مخالف نعرے بازی پر عاطف محمود کے خلاف قانون حرکت میں آیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.