وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ 9 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کردی جائے گی۔
قصور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انتخابات میں قوم کا فیصلہ قبول کریں گے، مسلم لیگ (ن) کو موقع ملا تو نواز شریف کی قیادت میں جان لڑا کر پاکستان کو عظیم بنادیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں اربوں ڈالر کے معدنیات کے خزانے ہیں، لیکن 75 سال میں قوم کو فائدہ نہیں ملا، بلکہ صرف پیچیدہ مقدمات میں اربوں روپے ضائع ہوگئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ثاقب نثار اور سازشی ٹولے نے نواز شریف کو جھوٹے مقدمے میں سزا سنائی، نواز شریف چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرح سر پر ٹوپ پہن کر نہیں بھاگے، بیماری کا بہانہ نہیں بنایا، گھر پر نہیں چھپے، بلکہ کہا کہ پاکستان کی خدمت کی ہے، تم جو چاہے کرو، تاریخ مجھے یاد رکھے گی۔
Comments are closed.