نئی آٹو پالیسی کے تحت 850 سی سی تک کی گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ کی تجویز سامنے آئی ہے۔
نئی آٹو پالیسی کے تحت ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی، مقامی طور پر تیار کردہ گاڑیوں پر ایکسائز ڈیوٹی اور چھوٹی گاڑیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی تجویز ہے۔
تجویز کے مطابق ٹیکس چھوٹ کا اطلاق چھوٹی درآمدی گاڑیوں پر کیا جائے۔
نئی آٹو پالیسی کے تحت کار ساز کمپنیوں کو 2026 ء تک 10 فیصد برآمدات کا ہدف دینے کی تجویز بھی شامل ہے۔
پالیسی کے تحت گاڑیوں اور اسپیئر پارٹس کی برآمدات کے لیے ٹیکس مراعات کی تجویز ہے۔
Comments are closed.