کراچی: حکومت نے کالعدم تنظیموں اور اسکے زیر نگرانی کام کرنے والے ذیلی اداروں کو عطیات دینے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کردی ہے اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنی زکوۃ، خیرات اور عطیات صرف پنجاب چیریٹی کمیشن کی منظور شدہ فلاحی نتظیموں کو دیں،
حکومت نے کالعدم تنظیموں کو نہ صرف عطیات دینے سے منع کیا ہے بلکہ ان تنظیموں کی جانب سے چندہ جمع کرنے کی اطلاع کائونٹر ٹیر رازم ڈیپارٹمنٹ کے ٹال فری نمبر 080011111 پر دینے کی اپیل کی ہے، کالعدم تنظیموں کی فہرست تمام تھانوں کو بھی بھیج دی گئی ہے اوران ضمن میں عمل در آمد کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔
کالعدم قرار دی گئی تنظیموں اور ان کے ذیلی اداروں کی فہرست میں لشکر جھنگوی ،سپاہ محمد پاکستان ،جیش محمد ،اس کی ذیلی تنظیمیں، الرحمت ٹرسٹ بہاولپور، الفر قان ٹرسٹ کراچی، لشکر طیبہ، سپاہ صحابہ پاکستان، تحریک جعفریہ پاکستان، تحریک نفاذ شریعت محمد، تحریک اسلامی، القاعدہ، ملت اسلامیہ پاکستان، سابقہ سپاہ صحابہ پاکستان، خدام الا سلام سابقہ جیش محمد، اسلامی تحریک پاکستان، سابقہ تحریک جعفریہ پاکستان، جمعیت الانصار، جماعت الفرقان، حزب التحریر، خیر الناس انٹر نیشنل ٹرسٹ، سپلنٹر گروپ جماعت الدعوۃ، بلوچستان لبریشن آرمی، اسلامک اسٹوڈنٹس موومنٹ آف پاکستان، لشکر اسلامی، انصار الاسلام، حاجی نمدار گروپ، تحریک طالبان پاکستان، بلوچستان ریپبکس آرمی، بلوچستان لبریشن فرنٹ، لشکر بلوچستان، بلوچستان لبریشن یونائینٹڈ فرنٹ، بلوچستان مسلح دفاع تنظیم، شیعہ طلبہ ایکشن کمیٹی گلگت، مرکز سبیل آرگنائزیشن گلگت سمیت دیگر شامل ہیں۔
Comments are closed.