منگل 29رجب المرجب 1444ھ21؍فروری 2023ء

85 ارکان کی کابینہ بہت زیادہ ہے، کوئی اسے سپورٹ نہیں کر سکتا: محمد زبیر

مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ 85 ارکان کی کابینہ بہت زیادہ ہے، کوئی بھی اسے سپورٹ نہیں کر سکتا۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ آدھے سے زیادہ کابینہ ارکان کو کوئی سہولت نہیں دی جا رہی۔

رہنما مسلم لیگ ن محمد زبیر نے کہا کہ ن لیگ کے زیادہ تر کابینہ ارکان بغیر تنخواہ اور مراعات کے کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم سمجھتےہیں کہ امیروں کو زیادہ بوجھ برداشت کرنا چاہیے، آئی ایم ایف بھی یہی چاہتا ہے کہ امیروں پر ٹیکس لگایا جائے۔

مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف اور نائب صدر مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے سوشل میڈیا پر اپنی زیرِ گردش ویڈیو پر ردعمل دے دیا۔

محمد زبیر نے مزید کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں مقابلے کے رجحان کے باعث ایکسپورٹر کو سبسڈی دی جاتی ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے صنعتوں کو سبسڈی ملک کے مفاد میں دی جاتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.