فرانس کی 82 سالہ معمر خاتون نے 24 گھنٹوں میں 78 میل دوڑ کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
باربرا ہمبرٹ نے فرنچ چیمپئن شپ میں اپنی عمر کی کیٹیگری میں طویل فاصلہ 24 گھنٹوں میں طے کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
چند برس قبل ایک جرمن خاتون پختہ سڑک پر 65 اعشاریہ 2 میل دوڑی تھیں، تاہم باربرا نے اب 15 میل زیادہ دوڑ کر نیا ریکارڈ بنایا ہے۔
اپنی اس پرفارمنس پر گفتگو کرتے ہوئے باربرا نے بتایا کہ وہ اس دوران بالکل نہ تو تھکیں اور نہ ہی انہیں نیند محسوس ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ جب 43 برس کی تھیں تب سے دوڑ لگانے کی مشق کررہی ہیں اور گزشتہ 39 برسوں میں کئی اہم میراتھن ریس میں حصہ لے چکی ہیں جن میں پیرس اور نیویارک میراتھن شامل ہیں۔
Comments are closed.