سیمنٹ کی کھپت فروری میں پونے 5 فیصد جبکہ مالی سال کے 8 مہینوں میں پونے 6 فیصد کم ہوئی ہے۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کے مطابق فروری میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت 43 لاکھ 60 ہزار میٹرک ٹن رہی، جس میں سے 39 لاکھ 50 ہزار ٹن مقامی سطح پر فروخت کی گئی۔
فروری میں سیمنٹ کی برآمدات 34 فیصد کم ہوکر 4 لاکھ 5 ہزار ٹن رہی۔
سیمنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق 8 مہینوں میں سیمنٹ کی برآمدات 31 فیصد کم ہوکر 43 لاکھ میٹرک ٹن رہی۔ اس دوران سیمنٹ کی مقامی کھپت 3 کروڑ 14 لاکھ ٹن رہی، جو اعشاریہ 63 فیصد کم ہوئی ہے۔
Comments are closed.