متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ 8 فروری پاکستان کو بدلنے کا دن ہے، الیکشن کے ذریعے سلیکشن ہو، سلیکشن کے ذریعے الیکشن نہ ہو۔
ایم کیو ایم پاکستان کے تحت سرجانی ٹاؤن میں خواتین کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم اپنے حصہ کا انقلاب لاچکے ہیں۔ ہم پورے پاکستان کے حصے کا انقلاب لانے کی ذمہ داری لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس بار نا دھمکی دی ہے نا دھمکی سنی ہے۔ ہم نے برابری کی بنیاد پر گفتگو کی ہے۔
خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا ہے کہ ہماری جدوجہد یہ ہے کہ ہم پورے پاکستان کو لے کر چلیں۔ جدوجہد کے نتیجے میں 40 دن میں آپ کو جیت ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ نتائج ووٹ کے ذریعے آنا چاہیے، نوٹ کے ذریعے نہیں۔ 15 سال سے پیپلز پارٹی کو کرپشن کی چھوٹ دی گئی۔
Comments are closed.