جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

8 فروری جماعت اسلامی کا دن ہوگا، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ 8 فروری جماعت اسلامی کا دن ہوگا۔ خواتین، نوجوانوں اور بزرگوں کو ملا کر تحریک چلائیں گے، ملک جو مایوسی میں ڈوبا ہوا ہے اسے امید کی کرن ملے گی۔

جماعت اسلامی کی جانب سے نیو ایم اے جناح روڈ پر ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس سے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ اور ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے بھی خطاب کیا۔

حافظ نعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال اسی مہینے میں بلدیاتی انتخابات میں ہمیں بھاری مینڈیٹ ملا، میئر کے انتخابات میں جو ہوا اسے دنیا دیکھتی رہ گئی۔ ہم نے اب تک اس مینڈیٹ سے منہ نہیں موڑا جس میں شب خون مارا گیا یے، ہم دستبردار نہیں ہوئے بلکہ الیکشن لڑ رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ ہم میئر بھی بنائیں گے اور اس مصنوعی حکومت سے جان بھی چھڑائیں گے،  پھٹے ہوئے غبارے کبھی نہیں پھولیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے لیے تو پی ٹی آئی نے کچھ نہیں کیا ہے۔ لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کے نام پر ووٹ دیا لیکن سب وڈیروں کے ہاتھوں بک گئے، آبادی کی کمی کی وجہ سے قومی اسمبلی کی 9 سیٹیں کھا گئے، سب نے جعلی گنتی پر چپ باندھ لی ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی معراج الہٰدی صدیقی نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی 8 فروری کو سومنات کے سارے بت توڑے گی۔

لیاقت بلوچ نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی نے اپنے فیصلے کے مطابق مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ حافظ نعیم نے عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے لائحہ عمل کراچی کے سامنے پیش کر دیا۔ 

انہوں نے کہا کہ کراچی کو جماعت اسلامی نے دوبارہ حاصل کیا ہے، مینڈیٹ چرایا گیا لیکن چور رسوا ہوئے، لیکن ماحول آپ کے حق میں ہے، سب آپ کو تسلیم کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.