dknight magicbox ii bluetooth hookup ford escort zx2 sr ecu hookup connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup hookup Millerton a v hookup on xbox 360 glasgow hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

8 اینٹی منی لانڈرنگ سرکلز قائم کردیےگئے، ترجمان ایف آئی اے

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ 8 اینٹی منی لانڈرنگ سرکلز قائم کردیےگئے۔

 ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ سرکلز کراچی، لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں قائم کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف ائی اے نے پی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں 15 اداروں کو نوٹس بھیج دیے، کاروباری اداروں کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو فنڈنگ غیر قانونی ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اینٹی منی لانڈرنگ سرکلز سکھر، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور میں قائم کیے گئے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سرکلز اینٹی منی لانڈرنگ اورٹیررسٹ فنانسنگ سے متعلق مقدمات کی تحقیقات کریں گے۔

ایف آئی اے سرکلز اپنے علاقوں میں منی لانڈرنگ مقدمات کی تحقیقات کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.