جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

8 اعلیٰ پولیس اہلکاروں کے تبادلوں پر تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا

پیپلز پارٹی سینٹرل الیکشن مانیٹرنگ سیل کے انچارج سینیٹر تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔

تاج حیدر نے خط میں کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے 20 دسمبر کو 8 اعلیٰ پولیس اہلکاروں کی تبادلے کیے گئے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا کہ الیکشن ایکٹ 2017ء کے تحت یہ تبادلے غیر قانونی ہیں۔ تبادلے پولیس کی مداخلت سے انتخابات میں دھاندلی کی کوشش کےلیے کیے گئے ہیں۔

تاج حیدر نے خط میں یہ بھی کہا کہ ریٹائرڈ ڈی جی ایف آئی اے اثر و رسوخ کے ذریعے نئے غیرقانونی تبادلے کروا رہے ہیں۔

پی پی سینیٹر کا کہنا تھا کہ ریٹائرڈ ڈی جی ایف آئی اے مسلم لیگ (ن) سندھ کے صوبائی صدر ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر تبادلوں سے متعلق اجازت نامے کا جائزہ لیں اور اسے منسوخ کرنے کا حکم دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.