بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

8 ارب کے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 8 ارب 20 کروڑ روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی۔

اسلام آباد میں وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء سید فخر امام، اسد عمر، عمر ایوب خان، حماد اظہر، مخدوم خسرو بختیار، وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد، وفاقی سیکرٹریز اور سینئر حکومتی افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں رمضان ریلیف پیکیج کو صرف احساس مستحقین تک محدود کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا اور اب رمضان ریلیف پیکیج یوٹیلیٹی اسٹورز پر تمام شہریوں کے لیے ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.