لاہور : چیف آرگنائزر و صدرمسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا ہے کہ ترقی کرتا ہوا پاکستان واپس آئےگا،ن لیگ نے ہمیشہ پاکستان کو مشکلات سے نکالا ہے، نواز شریف،شہباز شریف اور مریم نواز نے آپ سے انتقام نہیں لیا،نوازشریف کیخلاف سازش کرنے والے کردار سب سامنے آرہےہیں،8 ماہ کا حساب بعد میں ہوگا، پہلے چار سال کا حساب دینا ہوگا۔
وطن واپسی پر استقبالیہ کیمپس لاہور سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہم الیکشن سے ڈرنے والے نہیں،الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے جیتے گی، نوازشریف کو احساس ہےکہ ملک میں مہنگائی ہے،مجھے احساس ہے ملک میں مہنگائی ہے۔
نواز شریف کے وطن واپسی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف وطن واپسی کیلئے تیاری کررہے ہیں، بہت جلد نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے، نواز شریف بہت جلد آپ کے درمیان ہوں گے، نوازشریف اس بار پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ واپس آئیں گے،جب تک قوم کی تقدیر نہیں بدل دیں گے آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔
شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسمائیل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شاہدخاقان عباسی کی پارٹی اور نوازشریف سے وابستگی پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا،مفتاح اسماعیل سے متعلق گفتگو نہیں کرنا چاہوں گی،پارٹی کیلئے قربانیاں بھی دینی پڑتی ہیں ،مریم نواز شاہدخاقان عباسی کانوازشریف اور پارٹی سے 3دہائیوں کاساتھ ہے،پارٹی میں اختلافات چلتے رہتے ہیں،شاہدخاقان نے کہا کہ میں پارٹی نہیں چھوڑ سکتا،جاوں گا تو گھرجاوں گا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کو نئی سمت دیں گےاورنوجوانوں کو آگےلائیں گے،عمران خان اور حواریوں کے ساتھ جو ہوگاوہ مکافات عمل ہوگا،پیر سے رمضان تک مکمل پلاننگ کےساتھ شیڈول لیکر آئی ہوں ،4 ماہ والد کے ساتھ سیاسی حکمت عملی مرتب کرنے کا موقع ملا،ساڑھے تین ماہ بعد وطن واپس آئی ہوں،ماضی کی طرف دیکھتی ہوں توخوف آتاہے کہ کس انتقام کا نشانہ بنایاگیا۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف اور شہبازشریف نے اہم ذمہ داریاں دی ہیں،مسلم لیگ ن کو مضبوط کرنا چاہتی ہوں،نوجوانوں کو ن لیگ میں لانا چاہتی ہوں،عمران خان نے سیاسی مخالفین کیساتھ جو کچھ کیا اس کی سزا قانون فطرت سے ملے گی،پارٹی پہاڑ کی طرح ہےجو اس سے گرے گاوہ پتھر سے زیادہ نہیں ہوگا،میں کسی کی سزا پر خوش نہیں ہوں۔
Comments are closed.