اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے قیام کو 75 سال مکمل ہونے پر حکومت پاکستان نے 75 روپے کا ایک اور یادگاری نوٹ جاری کردیا ۔
مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے قیام کو 75 سال مکمل ہونے پر 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ نیا نوٹ عام لوگوں کے لئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تمام دفاتر اور کمرشل بینکوں کی برانچز میں دستیاب ہے اور اسے ہر قسم کی روزانہ کی لین دین کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے قیام کو 75 سال مکمل ہونے پر کراچی میں منعقدہ تقریب کے دوران اس یاد گاری نوٹ کی نقب کشائی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کی۔
اسٹیٹ بینک کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے پر تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمیل احمد نے کہا کہ اب اسٹیٹ بینک کا لیبل فریم ورک ماڈرن سینٹرل بینکنگ کے عین مطابق ہے جس میں وقت کے ساتھ بہتری لائی گئی، تمام اختیارات اسٹیٹ بینک کے پاس ہیں، مانیٹری پالیسی کا فریم ورک بھی ماڈرن اور خودمختار ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اب بینکوں کی نگرانی عالمی اصولوں کے مطابق رسک بیسک سپر ویژن فریم ورک کے تحت کی جاتی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر بھی اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 75 روپے مالیت کا یادگاری نوٹ جاری کیا تھا۔
تاہم اس بار جو کرنسی نوٹ جاری کیا گیا ہے اس کا ڈیزائن پہلے جاری کیے گئے نوٹ سے مختلف ہے۔
البتہ دونوں ہی کرنسی نوٹ عوامی لین دین کیلئے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔
Comments are closed.