بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ترجمان کے مطابق بینظیر کفالت سہ ماہی وظائف کے تحت منگل11 جولائی کی شام تک 70 لاکھ 53 ہزار مستحق گھرانوں میں 63 ارب 47 کروڑ سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔
ترجمان بی آئی ایس پی نے مزید بتایا کہ بینظیر کفالت کے تحت 90 لاکھ رجسٹرڈ گھرانوں میں رقم تقسیم کی جا رہی ہے۔ اپریل تا جون کی موجودہ سہ ماہی قسط میں 9000 روپے فی گھرانہ دیے جا رہے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ بینظیر کفالت کے ساتھ ساتھ رجسٹرڈ گھرانوں کے بچوں کو بینظیر تعلیمی وظائف بھی دیے جا رہے ہیں۔ تعلیمی وظائف کے حصول کے لیے اسکول میں 70 فیصد حاضری لازمی ہے۔
ترجمان بی آئی ایس پی کے مطابق کسی بھی شکایت کی صورت میں بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے قریبی تحصیل دفتر یا ہیلپ لائن نمبر 080026477 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
یاد رکھیں بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام سے رابطہ صرف 8171 سے کیا جاتا ہے۔ ترجمان کے مطابق کسی اور نمبر سے وصول ہونے والے پیغام پر اعتبار نہ کیا جائے۔
Comments are closed.