کراچی کے علاقے کیماڑی سے تعلق رکھنے والے ماہی گیر کے 14 سالہ بیٹے امیر حمزہ پنجاری نے ورلڈ اسکالر کپ میں 7میڈلز جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا۔
پاکستان میں ایسے باصلاحیت نوجوانوں کی کمی نہیں جوکہ اپنی خداداد صلاحیتوں، محنت اور لگن سے ملک کا نام دنیا بھر میں کررہے ہیں۔
امیر حمزہ پنجاری نے آذربائیجان میں منعقد ہونے والے ورلڈ اسکالر کپ میں تحریری اور تقریری مقابلے میں 4 گولڈ اور 3 سلور میڈل جیت کر اپنے والدین اور ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
اس شاندار کامیابی پر حمزہ کا کہنا ہے کہ محنت اور لگن کے ساتھ والدین کی حوصلہ افزائی نے مجھے اس مقام تک پہنچایا۔
یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ امیر حمزہ کے والد محمد عارف پیشے کے اعتبار سے ماہی گیر ہیں، جن کی آنکھیں بیٹے کی کامیابی پر خوشی کے آنسوؤں سے بھیگ گئی تھیں۔
حمزہ پہلی بار اکیلے بیرون ملک جانے کے لیے تیار نہیں تھے، اس لیے والد نے اپنے بھائی کو حمزہ کی ہمت بڑھانے کے لیے ساتھ بھیجا۔
Comments are closed.