بھارت میں ایک 7 فٹ لمبے اژدھے نے لوگوں میں دہشت پھیلا دی۔
بھارتی شہر اجمیر کے نرالا اپارٹمنٹ کے قریب سڑک پر اچانک ایک 7 فٹ کا اژدھا نظر آیا جس کے بعد لوگ اسے دیکھنے کے لیے جمع ہوگئے۔
علاقہ مکینوں نے فوری طور پر محکمہ جنگلات کو بھی اطلاع دی، محکمہ جنگلات کے عملے نے کافی کوششوں کے بعد اژدھے کو اپنے قابو میں کیا۔
ایک اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ یہ راک پائتھن کی نسل کا اژدھا ہے جو تقریباً 6 سے 7 فٹ لمبا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.