پنجاب کے شہر میانوالی میں سات دن کی بچی کا قاتل سفاک باپ 72 گھنٹے سے زائد گزر جانے کے باوجود بھی پکڑا نہ جاسکا۔
پولیس ملزم کو جلد سے جلد پکڑنے کے بس دعوے ہی کررہی ہے۔ بچی کے نانا نصراللّٰہ خان کا کہنا ہے کہ وہ کسی قیمت پر اپنی نواسی کے قاتل کو معاف نہیں کرے گا۔
اتوار کی شب محلہ نورپورہ میں سنگدل اور سفاک باپ نے فائرنگ کرکے اپنی 7 دن قبل پیدا ہونے والی نومولود بچی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔
بچی کے نانا کی مدعیت میں ملزم شاہ زیب کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، تاہم تین روز بعد بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔
بچی کے نانا کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے۔ وہ اپنی نواسی کے قاتل اور داماد ملزم کو کسی قیمت پر معاف نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ اتوار کی شب ملزم نے بیٹا نہ ہونے پر اپنی 7 روز کی بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔
Comments are closed.