اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے 663 ارب مالیت کے ٹی بلز 15 روزہ نیلامی میں فروخت کردیے۔
ایس بی پی اعلامیے کے مطابق نیلامی میں 3 ماہ کے 403 ارب مالیت کے بلز فروخت کیے گئے۔ 3 ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 80 بیسز پوائنٹس بڑھ کر 22 اعشاریہ 799 فیصد رہی۔
اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق نیلامی میں 6 ماہ کے 18 ارب مالیت کے بلز بیچے گئے۔ 6 ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 99 بیسز پوائنٹس بڑھ کر 22 اعشاریہ 96 فیصد رہی۔
ایس بی پی اعلامیے کے مطابق حکومت نے 240 ارب مالیت کے 12 ماہ کے بلز بیچے۔ 12 ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 99 بیسز پوائنٹس بڑھ کر 22 اعشاریہ 98 فیصد رہی۔
Comments are closed.