منگل8؍ذوالحجہ 1444ھ27؍جون 2023ء

65 سے کم عمر بالغ افراد باقاعدگی سے ڈپریشن کا اسکرینگ ٹیسٹ کروائیں، ماہرین

اگر آپ کی عمر 65 برس سے کم ہے لیکن بالغ ہیں تو آپ کو ذہنی تناؤ اور اضطرابی کیفیت کے حوالے سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹرز کے ایک گروپ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اگر آپ جوان اور 65 برس کی عمر تک ہیں تو باقاعدگی سے ذہنی تناؤ اور اضطرابی کیفیت کی اسکریننگ کروائیں۔

ڈاکٹرز کے اس گروپ کا کہنا ہے کہ امریکی پریوینٹیو سروسز ٹاسک فورس نے 2002 میں ڈاکٹرز کی ایک ٹیم کو ڈپریشن کے مریضوں کا جائزہ لینے کی سفارش کی تھی، جس کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے جب ڈاکٹروں کی اس ٹیم نے بالغ افراد بالخصوص حاملہ خواتین اور 2002 کے آس پاس پیدا ہونے والے افراد کو باقاعدگی سے اسکرینگ کروانے پر زور دیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ رہنمائی ذہنی تناؤ کے مریضوں کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد کے مقابلے معالجین اور ماہرین کی کمی کے باعث سامنے آئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ صحت کی دیکھ بھال کے نظام کے اندر ذہنی صحت فراہم کرنے والوں تک بروقت رسائی حاصل کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔ تاہم انہوں نے 65 برس اور زائد العمر افراد کو اسکرینگ کروانے کا مشورہ نہیں دیا۔

یاد رہے کہ ڈاکٹروں کی اس ٹیم نے اس سے قبل 8 برس سے کم عمر بچوں کو ذہنی تناؤ اور اضطرابی کیفیت سے متعلق جانچ کروانے کی تجویر پیش کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.