محکمہ ریلوے نے 64 مسافر ٹرینوں کی کمرشل نجکاری فی الحال موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹرینوں کی نجکاری کے معاملے میں بڑی خبر سامنے آگئی، 64 مسافر ٹرینوں کی کمرشل نجکاری فی الحال موخر کرنے کا فیصلہ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ریلوے نے تمام مسافر ٹرینوں کی کمرشل نجکاری کیلئے ٹینڈر طلب کئے تھے، کمرشل بڈ میں مناسب رقم کی آفر نہ آنے پر ٹرینوں کی نجکاری موخر کی گئی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق ٹھیکیداروں نے صرف کمائی والی ٹرینوں کا ٹینڈر دیا اور ٹرینوں کی جو کمرشل بولی دی وہ بہت کم ہے۔
ریلوے حکام چاہتے تھے کہ تمام مسافر ٹرینوں کی کمرشل نجکاری ہو اور یہ بھی چاہتے تھے کہ ریلوے کی کمائی سے زیادہ رقم کی آفر آتی۔
Comments are closed.