بدھ 7؍محرم الحرام 1445ھ26؍جولائی 2023ء

621 ارب روپے مالیت کے ٹی بلز نیلام

حکومت نے گزشتہ روز 621 ارب روپے مالیت کے ٹی بلز فروخت کر دیے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ  حکومت کے نیلامی میں فروخت کردہ ٹی بلز کی سیٹلمنٹ آج ہے، نیلامی میں 3 ماہ کے 571 ارب مالیت کے ٹی بلز فروخت کیے گئے۔

تین ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 18 بیسز پوائنٹس بڑھ کر 22.978 فیصد رہی، نیلامی میں 6 ماہ کے 10 ارب مالیت کے بلز بیچے گئے۔

اسٹیٹ بینک نے کہا کہ چھ ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 4 بیسسز پوائنٹس کم ہو کر 22.92 فیصد رہی۔

حکومت نے نیلامی میں 12 ماہ کے 39 ارب مالیت کے بلز بیچے ہیں، بارہ ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 1 بیس پوائنٹس بڑھ کر 22.99 فیصد رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.