بھارت میں ایک 62 سالہ خاتون نے پہاڑ کی چوٹی پر چڑھ کر سب کو حیران کردیا، سوشل میڈیا پر خاتون کی ویڈیو دیکھ صارفین داد دینے پر مجبور ہوگئے۔
ایڈونچر اور پیدل سفر کرنا وہ بھی پہاڑوں پر بہت ہی کٹھن کام لگتا ہے، خاص طور پر بوڑھے لوگوں کے لیے پہاڑوں پر چڑھنا تو ممکن نظر نہیں آتا، تاہم ایک 62 سالہ خاتون نے کیرالہ میں سہیادری پہاڑی سلسلے کی سب سے اونچی چوٹیوں میں سے ایک، اگستیارکوڈم چوٹی کو سر کرکے نامکمن کو ممکن بنادیا۔
سہیادری پہاڑی سلسلے میں اگستیار کوڈم سب سے اونچی اور مشکل ترین ٹریکنگ چوٹیوں میں سے ایک ہے، جسے 16 فروری کو بنگلور سے تعلق رکھنے والی ایک 62 سالہ خاتون نے بڑی جانفشانی کے ساتھ عبور کیا ہے۔
یہ خاتون بنگلور سے اپنے بیٹے اور اس کے دوستوں کے ساتھ آئی تھیں، کرناٹک سے باہر یہ ان کا پہلا دورہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد گزشتہ 40 سال سے وہ خاندانی ذمہ داریوں میں مصروف تھیں، کیونکہ اب اس کے بچے بڑے ہوچکے ہیں اور اپنے کام پر سیٹ بھی ہوچکے ہیں، تو میں نے سوچا کہ اب میں اپنے خوابوں کو پورا کرسکتی ہوں۔
62 سالہ خاتون کی پہاڑ پر چڑھنے کی ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران ہو رہے ہیں اور اپنے تبصروں میں اس کی ہمت کی خوب داد دیتے نظر آرہے ہیں۔
Comments are closed.