مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ 62، 63 صرف نواز شریف کیلئے نہیں ہونا چاہیے، پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف آرٹیکل 62، 63 بنتا ہے۔
ڈیرہ غازی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ الیکشن جلد ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہمارا مقابلہ پی ٹی آئی سے تھا، اس وقت ہمارا مخالف غائب ہے۔ 9 مئی واقعے کے بعد ہمارے مقابل اب کوئی نہیں۔
طلال چوہدری نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ناکردہ گناہوں کی سزا نہیں بھگت رہے۔
Comments are closed.