ریسرچ کمپنی آئی پی ایس او ایس کے نئے سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ61 فیصد پاکستانیوں نے کورونا کی ویکسین لگوانے کا ارادہ ظاہر کیا البتہ 39 فیصد نے انکار کردیا۔
سروے میں پاکستان کو دنیا کے ان ممالک میں شامل کیا گیا ہے جہاں ویکسین لگوانے کے بارے میں عوام زیادہ پُرجوش نہیں۔
کورونا ویکسین نہ لگوانے کی وجوہات میں سب سے زیادہ یعنی 23 فیصد پاکستانیوں نے ویکسین کے مضر اثرات کا خدشہ ظاہر کیا جبکہ 21 فیصد نے عمومی طور پر ہر طرح کی ویکسین کے خلاف ہونے کا کہا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.