بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

60 فیصد پاکستانیوں کے گھر میں ایک فرد بے روزگار

ساٹھ فیصد پاکستانیوں نے اپنے گھر میں روزگار کی تلاش میں مصروف کسی نہ کسی فرد کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے۔

گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق سندھ سے 68 فیصد، خیبر پختونخوا سے 66 فیصد، پنجاب سے 55 فیصد اور بلوچستان سے 51 فیصد افراد نے اپنے گھر میں بے روزگار افراد کی موجودگی کا بتایا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 32 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

واضح رہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح ایک فیصد اضافے سے 28.05 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق دالیں، گھی، آٹا، چینی، آلو، پیاز، گوشت، دودھ، دہی سمیت 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.