6 کروڑ روپے کے بڑے بجٹ سے سندھ فٹ بال کی تاریخ کی سب سے بڑی سپر لیگ آف فٹ بال کے انعقاد کا حتمی فیصلہ سندھ فٹ بال کے اسٹیک ہولڈرز کی موجودگی میں کرلیا گیا۔
پی ایس ایل کی طرز پر ہونے والی لیگ میں قومی انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ مقامی کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
چھ مختلف ڈویژنز کی آٹھ ٹیمیں لیگ میں حصہ لیں گی۔ اس بات کا فیصلہ سیکرٹری اسپورٹس اختر عنایت بھرگڑی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔
اس موقع پر سید علی مردان شاہ، انٹرنیشنل فٹ بالر کلیم اللّٰہ، ناصر اسماعیل، علی بہار بروہی، اعظم خان، عبدالرحیم بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سندھ میں کھیلوں کے فروغ کے سلسلے میں وژن کے تحت وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر صوبائی مشیر کھیل ارباب لطف اللّٰہ کی زیر نگرانی ملک کی تاریخ میں پہلی بار گراس روٹ لیول پر فٹ بال کے فروغ اور دیہی و شہری علاقوں کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے سلسلے میں فرسٹ سیزن سندھ سپر لیگ آف فٹبال میں 6 شہروں کی 8 فرنچائز ٹیمیں شرکت کریں گی۔
ان ٹیموں میں کراچی رائلز، حیدر آباد ٹائیگرز، لاڑکانہ لیپرڈز، سکھر ڈولفن، میرپور خاص ایگل، بینظیر آباد لائنز، کورنگی چیلنجرز اور لیاری فائٹرز شامل ہیں۔
محکمہ کھیل و امور نوجوانان کے تحت 9 جنوری سے شروع ہونیوالے ایونٹ میں سابق کپتان قومی فٹ بال ٹیم کلیم اللّٰہ، آرگنائزنگ سیکریٹری جبکہ قومی ٹیم کے سابق کوچ ناصر اسماعیل، ہیڈ آف ٹیکنیکل ہوں گے۔
Comments are closed.