ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی کا کہنا ہے کہ آج 6 محرم الحرام کے موقع پر شہر میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی کے مطابق آج شہر میں 416 مجالس اور 56 عزاداری جلوس برآمد ہوں گے، چار ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان سیکیورٹی پر تعینات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ شہریوں، مجالس اور عزاداری جلوسوں کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔
ساجد کیانی کا مزید کہنا تھا کہ پولیس موجودہ ملکی صورت حال اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انتہائی الرٹ ہے۔
Comments are closed.