عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ 6 ماہ میں حکومت کا الٹرا ساؤنڈ ہو گیا ہے، سیلاب اترے گا تو عمران خان اسلام آباد کی کال دیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ 608 ارب کی وصولی کا مزید معاہدہ کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پہلے قومی خزانے پر ڈاکا ڈالا گیا، اب غریبوں کی جیبوں پر ڈالا جا رہا ہے، سندھ میں سیلاب نے عوام کی آنکھیں کھول دیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ سیلاب نے پی ڈی ایم کی ساکھ راکھ بنا دی ہے، لوٹا ممبران کی عوام شکل نہیں دیکھنا چاہتے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ جن منی لانڈررز کو اپنے لوگ چندہ دینے کو تیار نہیں، دوسرے ملک کیسے دیں گے؟
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرِ داخلہ نے یہ بھی کہا کہ لوگوں میں اب پیٹرول خریدنے اور بجلی کا بل دینے کی سکت بھی نہیں رہی۔
Comments are closed.