نگراں وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ڈیڑہ بگٹی سے اغوا کیے گئے 6 فٹبال کھلاڑیوں کی بازیابی کا آپریشن جاری ہے۔
ایک بیان میں وزیر اخلہ نے کہا کہ ڈیڑہ بگٹی کی تحصیل سوئی سے اغوا ہونے والے فٹبالرز کی بازیابی کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پورے علاقے کی ناکہ بندی کر کے مغویوں کی بازیابی کےلیے آپریشن جاری ہے۔
سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ گزشتہ روز ہی سیکیورٹی اداروں کو بازیابی کے لیے اقدامات کے احکامات جاری کردیے تھے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بےامنی پھیلانے والوں کی گردنیں قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتیں، مغوی ہمارے بچے ہیں ان کی بازیابی تک سکوں سے نہیں بیٹھوں گا۔
بلوچستان میں سوئی سے اغوا ہونے والے مقامی فٹبالرز تاحال بازیاب نہیں کروائے جاسکے جبکہ 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مغوی کھلاڑیوں کی بازیابی کے لیے ناکابندی کردی گئی ہے، بازیابی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
یاد رہے کہ6 فٹبالرز کو ڈیرہ بگٹی سے سبّی جاتے ہوئے جانی بیڑی کے قریب اغوا کرلیا گیا تھا۔
Comments are closed.