بدھ 10؍ذیقعد 1444ھ31؍مئی 2023ء

6 سال سے میرے پاس نوکری نہیں، اسکواش پلیئر طیب اسلم

پاکستان نمبر ون اسکواش پلیئر طیب اسلم کا کہنا ہے کہ چھ سال سے میرے پاس نوکری نہیں۔

لاہور میں طیب اسلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 4 ماہ کا کنٹریکٹ تھما دیا جاتا ہے لیکن نوکری کوئی نہیں دیتا۔

انہوں نے کہا کہ انجری کے باعث کھیل سے دور ہوا تو کسی نے پوچھا تک نہیں۔

طیب اسلم نے مزید کہا کہ انہیں ملازمتیں دیں جنہوں نے ملک کےلیے میڈلز حاصل کیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.