گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق ایک سال بعد بھی کورونا کے وار جاری ہیں۔ 54 فیصد پاکستانی کورونا کے باعث آمدنی میں کمی اور کام کا شیڈول متاثر ہونے سے پریشان ہیں۔
سروے کے مطابق 28 فیصد افراد آمدن کم ہونے اور سات فیصد کام کے اوقات متاثر ہونے سے پریشان ہیں جبکہ 19 فیصد افراد شیڈول اور آمدن دونوں متاثر ہونے پر پریشان نظر آئے۔
اکتالیس فیصد نے کورونا کے منفی معاشی اثرات سے متاثر نہ ہونے کا کہا۔بلوچستان سے اکتالیس فیصد افراد نے وبا کے باعث آمدن کم ہونے کی شکایت کی۔
پنجاب سے 33 فیصد اور خیبر پختون خوا سے 31 فیصد نے آمدن میں کمی کا کہا جبکہ سندھ میں یہ شرح 13 فیصد نظر آئی۔
Comments are closed.