مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ 52 روپے کلو والی چینی 115 روپے کلو پر پہنچ گئی ہے۔
لاہور کی انسدادِ منشیات کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر تباہ کر دیا گیا ہے، ڈالر 170 روپے سے بڑھ گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی حکومت نے ملک کو اخلاقی، سیاسی اور معاشی تباہی سے دو چار کر دیا ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عوام کٹھ پتلی حکومت کو فارغ کرنے کے لیے پی ڈی ایم کا ساتھ دیں، اپنی آواز اپوزیشن کی آواز کے ساتھ ملائیں۔
ان کا کہنا ہے کہ حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کو این آر او دے رہی ہے، جس نے اے پی ایس کے بچوں کو شہید کیا۔
مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان اپوزیشن لیڈر کے ساتھ نہیں مولوی فقیر کے ساتھ بات کرنا چاہتے ہیں۔
رانا ثناء اللّٰہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزراء کو شرم آنی چاہیئے، کہتے ہیں کہ ٹی ٹی پی والے آئین سے وفا داری کا اظہار کرنا چاہتے ہیں۔
Comments are closed.