جمعہ 30؍رمضان المبارک 1444ھ21؍اپریل 2023ء

51 فیصد افراد کی الیکشن ایک ساتھ کروانے کی حمایت

ملک بھر میں ایک ساتھ الیکشن کتنے فیصد افراد کروانا چاہتے ہیں؟ سروے نے بتا دیا۔

انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ نے عوام کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کردیا۔

سروے میں35  فیصد پاکستانیوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے پنجاب اور کے پی اسمبلی توڑنے کا فیصلہ غلطی قرار دے دیا۔

16 فیصد پاکستانی چیئرمین پی ٹی آئی کے اقدام کے حامی نظر آئے۔

51 فیصد پاکستانیوں نے پنجاب اور کےپی اسمبلی کے انتخابات قومی اسمبلی کے ساتھ کروانے کی حمایت کردی، 34 فیصد نے مخالفت کرتے ہوئے قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات الگ الگ کروانے کا کہا۔

77 فیصد پاکستانیوں نے موجودہ سیاسی حالات میں تمام سیاست دانوں اور اداروں کو مل کر ملکی مسائل حل کرنے کا بھی مشورہ دیا۔

اس سوال پر کہ ملک میں مہنگائی کا ذمہ دار کون ہے؟ 49 فیصد پاکستانیوں نے موجودہ پی ڈی ایم حکومت، جبکہ 32 فیصد نے عمران خان کی سابقہ حکومت کو مہنگائی کا ذمہ دار قرار دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.