ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 5000 روپے کا ہوشربا اضافہ ہوگیا۔ اس اضافے کے بعد فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 4 ہزار 288 روپے اضافے سے ایک لاکھ 83 ہزار 900 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 12 ڈالر بڑھ کر 1982 ڈالر ہے۔
Comments are closed.