پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ 5 وزیر ان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ 5 وزیر ان کے ساتھ رابطے میں ہیں، یہ لوگ اپنے سیاسی مستقبل کو حکومت کےساتھ نہیں ڈبونا چاہتے، یہ لوگ حکومت کی نا اہلی کا بوجھ اٹھا اٹھا کر تنگ آچکےہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ اُن وزیروں کا کہنا ہے کہ انہیں اگلے الیکشن کے لیے ٹکٹ دینے کی ضمانت دی جائے تو وہ پی ٹی آئی چھوڑنے کو تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بہت سےحلقے ایسے ہیں جہاں سے ہمارے لوگوں کو مجبور کرکے نکالا گیا تھا، ایسےحلقےجہاں ہمارے پاس متبادل نہیں وہاں ان کو لیں گے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ دن بدن حالات بگڑ رہے ہیں، حکومت نے مصنوعی طور پر مسلط کرے تو یہ غیض وغضب ہوگا،حکومت کی اپنی صفوں میں اس وقت انتشار ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کےخلاف تمام سیاسی،آیئنی اورجمہوری آپشنز استعمال کریں گے، لانگ مارچ بھی ہماری حکمت عملی کا حصہ ہے، 23 مارچ کو اسلام آباد آئیں گے، بتائیں گےحکومت اعتماد کھوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن سی ای سی میں شہباز شریف کو سیاسی جماعتوں سے بات چیت کا مینڈیٹ دیا گیا، جہانگیر ترین گروپ سے بھی ملاقات متوقع ہے، اس وقت ہمیں ملک کے مفاد کو دیکھنا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم بیٹھ کر سیاسی حریفوں کی نقلیں اتار رہے ہیں۔
Comments are closed.