لاہور کی انسدادِ دہشت گری کی خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملہ سمیت 5 مقدمات میں ضمانت میں توسیع کر دی۔
انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت لاہور کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی۔
دورانٍ سماعت چیئرمین پی ٹی آئی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
عدالت نے چیئرمین تحریکِ انصاف کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع کی۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گری کی خصوصی عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ سرور روڈ، گلبرگ اور شادمان سمیت دیگر پولیس اسٹیشنز میں مقدمات درج ہیں۔
Comments are closed.