سعودی عرب میں ہونے والی فارمولہ ون گراں پری کے منتظمین نے ایونٹ کے پروموشن کے لیے دنیا کی سب سے بڑی لیگو فارمولا ون کار پانچ لاکھ بلاکس سے تیار کی ہے۔
سعودی آٹو موبائل اینڈ موٹرسائیکل فیڈریشن نے اس مقصد کے لیے پروفیشنل لیگو بلڈرز کی خدمات حاصل کیں تاکہ جدہ میں بحیرہ عرب کے ایک مال میں گرین فارمولا ون کار تیار کی جاسکے۔
اس لیگو فارمولا ون کار نے فیراری کا ریکارڈ اپنے نام کرکے گنیز بک میں اپنا اندراج کرایا ہے، فیراری نے 3 لاکھ 50 ہزار برکس پر مشتمل فارمولا ون کار تیار کی تھی۔
یاد رہے کہ سعودی عریبین فارمولا ون گراں پری اس سال دسمبر میں جدہ میں شیڈولڈ ہے۔
Comments are closed.