یوم یکجہتی کشمیر آج قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
کشمیر اور پاکستان کو ملانے والے تمام راستوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر یک جان دو قالب ہونے کا اظہار کیا جائے گا۔
صبح 10بجے سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف کشمیر اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
آج آزاد کشمیر، پاکستان اور دنیا کے مختلف شہروں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جلسے، جلوس نکالے جائیں گے جبکہ ریلیاں اور سیمینار منعقد کرکے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں اسلام آباد میں کُل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر جماعتیں اقوام متحدہ کے دفتر میں یو این او کی قراردادوں کے تحت کشمیر میں استصواب رائے کرانے کے مطالبے پر مشتمل یادداشتیں پیش کریں گی۔
Comments are closed.