وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سیاسی میدان میں ٹی ٹوئنٹی کے میچ سے جان چھڑوانا ہوگی، 5 سال کی میوزیکل چیئر سے ملک ترقی نہیں کر سکتا، دس سالہ پلاننگ کرنا ہوگا۔
احسن اقبال نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ خطے کے تمام ملکوں میں پاکستان مسلسل پیچھے جارہا ہے؟ بھارت یا بنگلا دیش میں کون سی انوکھی پلاننگ ہو۔
اُنہوں نے کہا کہ امن، استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ہو تو ملک ترقی کر لے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ جب ملک ٹھیک ہو رہا تھا تو اسمارٹ شخص کو لایا گیا جس سے ملک بےحال ہوگیا۔
احسن اقبال نے کہا کہ شہباز شریف حکومت نے 14ماہ میں معیشت ٹھیک کرنےکی کوشش کی۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں آبادی کی شرح 2.3 فیصد سے بڑھ کر 2.8 فیصد ہوگئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ شوگر اور ہیپاٹائٹس اس وقت بڑی بیماریاں ہیں جن کے لیے حکومت نے فنڈز رکھے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ لوگ 2 یا 4 ہفتےمیں پاکستان کے ڈیفالٹ ہونےکی شرطیں لگا رہے تھے، اب دنیا کے ملکی معیشت کے ڈیفالٹ پر نظریات تبدیل ہو گئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ جو ملک ایٹمی طاقت بن سکتا ہےوہ ہیپاٹائٹس بھی ختم کر سکتا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ الیکشن کے بعد موقع ملا تو بیماریوں کے خاتمہ کا منصوبہ چلائیں گے۔
Comments are closed.