بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

5 دن میں 50 امریکی ریاستیں گھومنے کا عالمی ریکارڈ

امریکا سے تعلق رکھنے والے 3 دوستوں نے 5 دن میں تمام 50 امریکی ریاستیں گھوم کر عالمی ریکارڈ بناڈالا۔

امریکی ریاست آسٹن سے تعلق رکھنے والے پیٹر نے اپنے 2 دوستوں پاشا اور عبدالاہی صالح کے ہمراہ 5 دن ،13 گھنٹے اور 10 منٹ میں امریکا کی تمام 50 ریاستوں کا سفر مکمل کیا۔

پیٹر اور ان کے دوستوں نے اپنا زیادہ تر سفر کار میں طے کیا لیکن بعد ازاں انہیں ہوائی جہاز کے ذریعے بھی ایک ریاست سے دوسری ریاست جانا پڑا۔

اپنے اس سفر میں تینوں دوستوں نے مشہور جگہوں کا دورہ بھی کیا اور مزے مزے کے کھانے بھی کھائے، 50 ریاستیں گھومنے کے اس خواب کو پورا کرنے کیلئے تقریباً 12 ہزار ڈالرز (25 لاکھ سے زائد) پاکستانی روپے خرچ ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.