گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل بینکنگ وقت کی اہم ضرورت ہے، 5 بینکوں نے ڈیجیٹل ریٹیلنگ میں بہت ترقی کی ہے۔
کراچی میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن سے شہریوں کو سہولت ملے گی، صارفین کو سہولتیں پہنچانے کے لیے بینک اپنی پالیسیوں کو مزید بہتر کریں۔
ان کا کہنا ہے کہ 5 ڈیجیٹل بینکوں کو اصولی طور پر کام کی اجازت دے رہے ہیں، ہم نے ڈیجیٹل بینکوں کی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ ان 5 بینکوں کو پہلا مرحلہ مکمل کرنے پر مبارک باد دیتا ہوں، امید کرتا ہوں کہ یہ 5 ڈیجیٹل بینک ریگولیٹری ضروریات پوری کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امید کرتا ہوں کہ ڈیجیٹل بینکنگ سے مالی شمولیت بڑھے گی، ڈیجیٹل بینکوں کے لیے سائبر سیکیورٹی اور صارفین کے ڈیٹا کا تحفظ پہلا چیلنج ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈیجیٹل بینکوں کے لیے خواندگی بڑھانا دوسرا چیلنج ہو گا، صارفین کا اعتماد حاصل کرنا تیسرا بڑا چیلنج ہو گا، صارفین کو جانچنا چوتھا بڑا چیلنج ہو گا۔
Comments are closed.