ملک کے 5 بڑے ریلوے اسٹیشنوں کی جدید خطوط پر ڈیویلپمنٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر ریلوے کی زیر صدارت ریلوے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا جس میں ریلوے سے متعلق بڑے فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی، لاہور، فیصل آباد، پشاور اور کوئٹہ ریلوے اسٹیشنز کو کمرشل حب بنایا جائے گا۔
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے انتظامیہ کو گوادر آفس میں فوراً عملہ بھیجنے کی ہدایت کی۔
وفاقی وزیر نے نومبر تک تمام پاور وینز کی مکمل فٹ حالت میں دستیابی یقینی بنانے کا حکم دیا۔
Comments are closed.