کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کی رہائشی ایک خاتون جنھوں نے پانچ برس تک ایک ہی لاٹری کے پرانے نمبر کو استعمال کیا، وہ لاٹری ڈرا میں پانچ برس تک اسی نمبر کو داخل کرتی رہی۔
تاہم پانچ برس کے انتظار کے بعد اب ان کا ایک لاکھ 65 ہزار 632 ڈالر کا انعام نکل آیا ہے۔
اونٹاریو کے علاقے اینسمور کی 63 سالہ اینی ہکی نے اونٹاریو لاٹری اینڈ گیمنگ کارپوریشن کے حکام کو بتایا کہ وہ لوٹو میکس اینڈ لوٹو پوائنٹ 6/49 کی ریگولر پلئیر ہیں اور وہ ہر مرتبہ اسی نمبر پر ڈرا کررہی تھیں۔
انکے مطابق اس مرتبہ انکا یہ بھاری انعام نکل آیا۔ انکا کہنا ہے کہ اب وہ اس رقم کو اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہیں۔
Comments are closed.