دنیا کے 5 اہم ممالک کا انٹیلی جنس اتحاد بھارت کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر آگیا۔
پانچوں ممالک نے نجر کو قتل کرنے کے الزامات انتہائی سنجیدہ قرار دے دیے ہیں۔
امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے بھی نجر قتل کیس میں کینیڈا کی جانب سے تحقیقات کے مطالبے کی حمایت کردی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق تینوں ممالک نے اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں کہا ہے کہ وہ ان سنجیدہ الزامات کے معاملے پر کینیڈین حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں اور اس معاملے کی تحقیقات کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں۔
علاوہ ازیں اس معاملے پر دنیا بھر کے دیگر ممالک نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پیر کو پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت خالصتان رہنما ہردیپ سکھ نجر کے قتل میں ملوث ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ ہمارے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارتی ایجنٹ سکھ رہنما کے قتل میں ملوث ہوسکتے ہیں۔
Comments are closed.