منگل 20؍محرم الحرام 1445ھ 8؍اگست 2023ء

5 اگست کا اقدام بھارتی عوام کے لیے بھی ڈراؤنا خواب ثابت ہوا، ماہرینِ قانون

یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ماہرینِ قانون نے کشمیر میں بھارتی تسلط اور غاصبانہ قبضے سے متعلق اظہارِ خیال کیا۔

اس حوالے سے سابق چیف جسٹس چوہدری ابراہیم نے کہا ہے کہ آئین میں یہ تبدیلی بھارتی آئین سے بہت بڑا مذاق ہے۔

سابق چیف جسٹس منظور گیلانی نے کہا کہ 5 اگست کا اقدام بھارتی عوام کے لیے بھی ڈراؤنا خواب ثابت ہوا۔

بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے 4 سال مکمل ہونے پر آج دنیا بھر میں کشمیری یوم استحصال منا رہے ہیں۔

سینٹرل بار کے صدر نے کہا ہے کہ سیکولر اسٹیٹ ہونے کے دعویدار بھارت نے کشمیری عوام کو بدترین دھوکا دیا۔

راجہ آفتاب احمد کا کہنا ہے کہ بھارت نے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے ساتھ فراڈ کیا ہے۔

سینٹرل ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے صدر نے کہا کہ آزادی کے حصول تک کشمیریوں کا ساتھ دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.