نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ تمام اداروں سے پوچھا کہ کتنی بجلی مفت استعمال کرتے ہیں؟ آئندہ 48 گھنٹوں میں بجلی کے بلوں پر ریلیف کا اعلان کریں گے۔
سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان میں کوئی بحران نہیں، مشکل حالات ہیں، بجلی کے بلوں کے مسئلے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن تاریخ پر سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گی احترام کریں گے۔
انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ لاپتہ افراد کا معاملہ سنجیدہ ہے، دہشت گردی اور حساس معاملات دیکھ کر نادرا رولز میں ترمیم کی۔
Comments are closed.