پاکستان تحریکِ انصاف کے 453 کارکنوں کی نظری بندی کے احکامات لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔
عدالتِ عالیہ نے اس ضمن میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر کے 23 مئی کو جواب طلب کر لیا۔
لاہورہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے چوہدری زبیر احمد و دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب حکومت نے 9 مئی کے واقعے کی بنیاد پر پی ٹی آئی کارکنوں کو نظر بند کیا۔
درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی نظر بندی کالعدم قرار دے کر رہائی کا حکم دیا جائے۔
Comments are closed.