بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

40 گرین لائن بسیں کراچی پہنچ رہی ہیں: گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ 40 گرین لائن بسیں کراچی پہنچ رہی ہیں۔

گورنر ہاؤس کراچی سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ امید ہے کہ 1 ہفتے میں تمام بسیں کراچی پہنچ جائیں گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ان شاء اللّٰہ جلد کراچی میں گرین لائن بسیں چلیں گی۔

گورنر سندھ کا مزید کہنا ہے کہ گرین لائن بسوں کا رخ کراچی پورٹ کی طرف ہے، آنے والے 2 جہازوں پر 40، 40 بسیں ہیں۔

عمران اسماعیل نے یہ بھی بتایا ہے کہ گرین لائن پروجیکٹ کے لیے بسیں لے کر جہاز چین کے تیانجن پورٹ سے اگست کے وسط تک روانہ ہو جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.